کانگریس صدر سونیا گاندھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر آج باشندگان ملک کومبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہر ہندوستانی اس ملک کے آئینی اقدار کو بنائے رکھنے اور انہیں کمزور کرنے والی قوتوں کے ساتھ جدوجہد کرے گا۔
محترمہ گاندھی نے 68 ویں یوم
جمہوریہ کے موقع پر ملک اور بیرون ملک میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا، "ہندوستانی جمہوریہ ہمارے آئینی اقدار پر ہی ٹکا ہے." انہوں نے کہا، "آج کے دن ہمیں ان آئینی اقدار کی حفاظت کرنے کے عزم کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ عدم مساوات اور ناانصافی کے خلاف ہندوستان کی سچی روح باقی رہے۔